انڈیا : زیر تعمیر پل پر کرین گرنے سے 17 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
فوٹو : رائٹرز

انڈیا میں زیر تعمیر پل پر کرین گرنے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ انڈین ریاست مہاراشٹرا میں گزشتہ رات پیش آیا جہاں شاہ پور میں زیر تعمیر پل کیلئے لوہے کا ڈھانچہ لے جانے والی کرین اچانک پل پر گر گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرین گرنے کے نتیجے میں 17 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 3 زخمی اور متعداد افراد ملبے تلے دب گئے۔

بتایا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو عمل شروع کیا اور ملبے سے لاشوں کو نکالا، انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment