نوشکی وتربت میں فائرنگ وڈوبنے سے بچہ سمیت 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تربت میں بچہ ندی میں ڈوب کرہلاک ہوگیا۔

نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے2 افراد کو ہلاک کردیا ۔

فائرنگ کا واقعہ نوشکی بس اڈے میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت بابو حمید ماندائی اور شفقت کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے، جبکہ حمید کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں اس کا تعلق بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم تھا جو بعدازاں فورسز کے سامنے سرنڈر ہوا تھا۔

دریں اثناضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت میں کیچ ندی میں ڈوب کر 14 سالہ بچہہلاک ہو گیا ۔

پولیس کے مطابق اتوار کو چار بجے کے قریب کیچ کور میں نہانے والا 14 سالہ ظہور احمد ولد نبی بخش نامی بچہ ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔

ہلاک بچے کا تعلق آپسر سے ہے۔

Share This Article
Leave a Comment