چاغی میں فائرنگ سے خاتون ہلاک ،کوئٹہ میں پولیس کانسٹیبل کی خودکشی

0
184
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے چاغی میں گھریلوں تنازعہ پر فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک جبکہ 2 بچیاں شدید زخمی ہو گئیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق چاغی کے علاقے میں گھریلوں تنازعہ پر فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہوئی جبکہ 2بچیاں زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعد مزید علاج و معالجے کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

مزید کارروائی جا ری ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے سول لائن مدد گار تھانے میں پولیس کانسٹیبل نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کانسٹیبل چوہدری غلام مصطفیٰ ولد چوہدری ذاکر حسین جٹ جو میاں چنوں کا رہائشی تھا نے سرکاری اسلحہ سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

واضع رہے کہ دو دن قبل ڈیرہ بگٹی میں بھی ایک ایف سی اہلکار نے خودکشی کرلی ہے ۔

بلوچستان میں آزادی پسند مسلح تنظیموں کی بڑھتی کارروائیوں کے پیش نظر حکومتی فورسز میں بڑے پیمانے پرذہنی تنائو کی کیفیت پائی جارہی ہے ۔ممکن ہے کہ خودکشیوںکا رجحان اس سلسلے کی کڑی ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here