پاکستان میں میزائل حملوں کا خطرہ ہے،یورپی یونین ائیر لائنز کوہدایات جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان میں میزائل حملوں کے پیش نظر یورپی یونین سیفٹی ایجنسی (آیاسا) نے یورپین ائیر لائنز کو خطرات سے متعلق نئی ہدایات جاری کی ہیں جس میں ائیرلائنز کو کراچی اور لاہور کی فضائی حدود سے گزرتے وقت احتیاط کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

آیاسا کا کہنا ہے کراچی اور لاہور کی فضائی حدود میں طیاروں کو اینٹی ائیرکرافٹ گنز اور میزائل سے نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے، یورپین ائیرلائنز کے طیارے نشانہ بننے سے بچنے کے لیے 26 ہزار فٹ سے اوپر پرواز کریں، طیاروں کو خطرے سے متعلق ہدایات آیاسا نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہیں۔

آیاسا کا کہنا ہے یہ ہدایات دہشتگردی کے واقعات کے سبب جاری کی گئی ہیں، کشمیر میں جاری تنازع کے سبب لاہور کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے بھی احتیاط کی جائے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment