بلوچستان بھر میں7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازیکم اگست کو ہوگا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازیکم اگست کو ہوگا جس میں 25 لاکھ 99 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

بلوچستان بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 11 ہزار539کے قریب ٹیمیں پانچ سال تک کی عمر کے25لاکھ99ہزار کے قریب بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائیںگی۔

چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بھر میں میں سات روزہ انسداد پولیو مہم یکم اگست بروز منگل سے شروع ہوگی، اس سات روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے25لاکھ99ہزار کے قریب بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے جائیں گے ،پولیو مہم کے دوران11 ہزار539کے قریب ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہونگی پولیو کے حوالے سے پانچ انتہائی ہائی رسک اضلاع (کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن اور مستونگ) اور آٹھ ہائی رسک اضلاع(جعفرآباد، دکی، خضدار،لورالائی، قلعہ سیف اللہ، ژوب، نصیرآباداور شیرانی) پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے مختلف چیلنجز اور مسائل کا سامناہے لیکن ان مسائل کا مقابلہ کر کے پولیو سے پاک بلوچستان کا خواب زیادہ دور نہیں اور اس حوالے سے تمام متعلقہ ادارے اور انتظامیہ اپنی حکمت عملی کو مزید بہتر بنائیں تاکہ دور دراز کے تمام بچوں کی ویکسینیشن یقینی ہوسکے، انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کی طرف سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Share This Article
Leave a Comment