پشین میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ، ایک لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے پشین مین فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ ایک لاش برآمد ہوئی ہے ۔

پشین کے علاقے کلی کربلا میں دو گروہوں کے درمیان تصادم سے3 افراد ہلاک جبکہ فائرنگ کے نتیجے میںخاتون اور بچی سمیت6 افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق کلی کربلا میں دو گروہوں میں تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ خاتون اور بچی سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ہلاک افراد میں عبدالرب آغا کے دو بیٹے شامل ہیں۔

فائرنگ سے سابق ایم پی اے لیاقت آغا کا بھائی بھی زخمی ہوا ہے۔

دوسری جانب پشین کی تحصیل بوستان سے ایک بچے کی تشدد زدہ لاش برآمدہوئی ہے ۔

لیویز کے مطابق بچے کی شناخت حافظ محمد عباس ولد صلاح الدین کے نام ہوئی ہےجو بوستان ریگئی کے ایک مدرسے کا طالب علم ہے۔

Share This Article
Leave a Comment