پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ اوہلاک ہوگئے۔
کیپٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) پشاور کے مطباق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں واقع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدیہلاک ہوگئے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس پر ایڈیشنل ایس ایچ او اور ان کے ساتھ نفری وہاں پہنچی تو حملہ آور نے ان کو دیکھ کر وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔
ان کہنا تھا کہ پولیس نے حملہ آور کا تعاقب کیا اور اسی دوران حملہ آور مسجد کے اندر چلا گیا اور وہاں اس نے خود کو اڑا دیا، جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او ہلاک ہوگئے۔
سی سی پی او پشاور نے دعویٰ کیا ہے خودکش حملہ آور کا ایک ساتھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ حملہ آور کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا گیا تھا تاہم ان کے ہدف کا تعین کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کا ہدف مسجد نہیں تھا تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔