پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد سے پاکستانی سیکورٹی فورسز و خفیہ اداروں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 2 بلوچ طالب علموں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
لاپتہ کئے جانے والوں طالب علموں کی شناخت زید عبدالرسول اورجواد اقبال کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔
سنگر نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق دونوں طالب علموں کو خفیہ ایجنسیوں نے صبح 7 بجے کے قریب بارکہو اسلام آباد میں ان کے ہاسٹل سے حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔
کہا جارہا ہے کہ زید ولد عبدالرسول نے اوربٹ کالج بارکہو سے گریجویشن کیا اورحال ہی میںقائد اعظم یونیورسٹی میں ایڈمیشن کی درخواست دی ہے۔
جبکہ جواد اقبال قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹرانکس کے طالب علم ہیں۔