بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی اور سبی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ماں بیٹا سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے گاؤں موندر خان گورشانی میں زمین کے تنازعہ پر گورشانی قبیلے کے مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 40 سالہ جھرکی(چڑیا)اور 17 سالہ نوجوان شعبان گورشانی ہلاک ہو گئے۔
ہلاک افراد کا آپس میں ماں اور بیٹے کا رشتہ بتایا جارہاہے۔
صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی نے ہلاک شدگان کی نعشوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا کر ضروری کارروائی کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کر دی ہیں ۔
پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب سبی میں چوروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔
ضلع سبی میں خیر خواہ پل کے قریب چوروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔
ایدھی حکام کے مطابق گزشتہ روز سبی کے علاقے خیر واہ پل کے قریب چوروں نے ایک شخص غلام یاسین ولد محمدعمر کو گولیاں مار کر زخمی کیا جسے سی ایم ایچ سبی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے ۔