جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی قومی کانگریس کا انعقاد، طاہر بوستان چیئرمین منتخب

0
199

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی 5 ویں قومی کانگریس گذشتہ روزپاکستانی مقبوضہ کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں منعقد ہوا۔جس میں طاہر بوستان چیئرمین منتخب جبکہ واجد علی واجدسیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔

جے کے پی این پی کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق قومی کانگریس کے 3 سیشن ہوئے۔پہلے کلوز سیشن میں سنٹرل کمیٹی کا انتخاب اور 2023.24 دو سال کے لیے مرکزی کابینہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔جس کے تحت طاہر بوستان چیئرمین ،واجد علی واجد ایڈوکیٹ ۔سیکرٹری جنرل،انیس کاشرآرگنائزر،اسلم وطنوف سینئر وائس چیئرمین،جبار کاشرسیکرٹری فنانس،ماجد خان سیکرٹری اسٹڈی سرکل،الیاس کشمیری سیکرٹری نشرواشاعت،احتشام الحق ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور شہزاد حسرت ڈپٹی آرگنائزر منتخب ہوگئے۔

جبکہ دوسراسیشن سیاسی سیشن کے نام پر منعقد ہوا۔جس میں پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر گلگت بلتستان میں عوامی جمہوری حقوق کی تحریک کا جائزہ لیا۔جس میں انیس کاشر،طاہر بوستان،سیاسی سیشن میں گلگت بلتستان سے ترقی پسند رہنما شبیر مایار،پاکستان این ایس ایف کے سابق صدر مومن خان مومن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور موضوع پر اظہارِ خیال کیا۔

موضوع کو گفتگو کے لیے شہزاد حسرت نے ابتدائی گفتگو کرتے ہوئے کھولا۔عوامی ایکشن کمیٹیز کے راہنماووں ارباب ایڈوکیٹ، عابد شاھین،نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی اظہر کاشر، این ایس ایف کے صدر اسامہ، این ایس ایف کے مرکزی رہنما خورشید آکاش،جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے رہنمائوں طاہر بوستان ایڈوکیٹ،جاوید اقبال،پروین جاوید ،کامریڈ سلطان،احتشام الحق،رضوان اشرف،طاہر نزیر،اخلاق احمد،شاویز اقبال،صغیر خان،اور دیگر نے خطاب کیا۔ جبکہ سیشن کو جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے کے مرکزی رہنما وجد علی واجد نے سم اپ کیا۔

تیسراسیشن نظریاتی سیشن کے نام پر منعقد ہوا جس میں” اکیسویں صدی میں قومی آزادی کی تحریکیں اور مارکسزم کے تقاضے“کے عنوان پرجبار کاشر،رضوان اشر ف نے نظریاتی سیشن کے موضوع کو پارٹی کے مرکزی رہنما طیب ریاض نے گفتگو کے لیے اوپن کیا۔

نظریاتی سیشن میں پاکستان سے بائیں بازو کے نظریات پر جدوجہد کرنے والے،کمیونسٹ پارٹی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امداد قاضی،مزدور کسان پارٹی کے رہنما پروفیسر کامران،مزدور محاذ کے شوکت چوہدری،دادا امیر حیدر جدوجہد کمیٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر امر لال نے شرکت کی اور موضوع پر اظہارِ خیال کیا۔

طبقاتی جدوجہد کے رہنما حارث قدیر،آئی ایم ٹی کے رہنما یاسر ارشاد نے بھی اظہارِ خیال کیا ۔

سیشن کو جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے سابق چیئرمین ذوالفقار احمد ایڈوکیٹ نے سم اپ کیا۔

نظریاتی سیشن میں مختلف رجحانات رکھنے والے رہنمائوں نے قومی سوال پر مارکسی نقطہ نظر پیش کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here