بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ سے لاپتہ شخص لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ خضداراورگوادر میں ٹریفک حادثات سے بچہ سمیت2 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہوشاپ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ایک لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیاہے۔
لاش کی شناخت شاکر ولد حسین کے نام سے ہوگئی ہے جوہوشاب کے علاقہ روتکان سے پیر کی صبح برآمد ہوئی ۔
مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک کئے گئے شخص ایک دوکان دار تھا جسے دو دن پہلے نامعلوم افراد اغوا کرکے لاپتہ کرچکے تھے۔
پولیس کے ایک سنیئر اہلکار کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد لاش لیویز فورس نے اپنی تحویل میں لی ہے اور واقعہ کے بارے میں لیویز چھان بین کررہی ہے۔
دوسری جانب خضدار یں سناڑی اسٹریٹ ایریا میں ایک پانچ سالہ بچہ ٹریکٹر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔
علاوہ ازیں گوادر میں جیونی کراس کے نزدیک اورٹیک کرنے سے دو گاڑیوں کا آپس میں ٹکرا گئیں جس سے ایک شخص موقع پر ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔