ایمنسٹی انٹرنیشنل کاپاکستان سے حمید زہری کی بازیابی کا مطالبہ

0
112

ایمنسٹی انٹرنیشنل جنوبی ایشیا نے اپنے جاری کردہ بیان میں پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کے وہ جبری گمشدگی کے شکار عبدالحمید زہری کو تلاش کرنے میں انکے اہلخانہ کی مدد کریں اگر عبدالحمید زہری ریاستی اداروں کے تحویل میں ہے تو انھیں منظرعام پر لاکر عدالتوں میں پیش کریں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ٹوئٹر پر جاری اس بیان میں کہا ہے کہ اگر ان پر کوئی الزام ہے اور انھیں حراست میں رکھا جاتا ہے تو اس دؤران قانونی طریقہ کار اپناتے ہوئے اسے شہری عدالت میں پیش کرکے منصفانہ ٹرائل کا موقع فراہم کرنے ساتھ، سزائے موت کا سہارا لیے بغیر، اور مناسب عمل کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔

یاد رہے زہری خضدار کے رہائشی عبدالحمید زہری 10 اپریل 2021 کو کراچی سے جبری گمشدگی کا شکار ہوئے تھیں۔عبدالحمید کے لواحقین کے مطابق انہیں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سندھ پولیس کے ہمراہ گلستان جوہر کراچی میں واقعہ انکے گھر سے شناخت کے بعد گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here