گوادر میں باڑ لگانے کے ریاستی اقدام پر بی وائی سی کل کانفرنس کا انعقاد کریگی

0
110

بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک مرکز گوادر میں سیکورٹی کے نام پر باڑ لگانے کے ریاستی اقدامات سے متعلق بلوچ یکجہتی کمیٹی کل بروز ہفتہ کوئٹہ پریس کلب میں “گوادر: میگا پروجیکٹ سے میگا جیل تک” کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔

بی وائی سی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی گوادر کی باڑ لگانے کے حوالے سے کوئٹہ پریس کلب میں ایک دن بھر کی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ کانفرنس اساتذہ، صحافیوں، وکلاء، سیاسی کارکنوں اور محققین کو اکٹھا کرے گی۔

اس حوالے سے بی وائی سی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا کہنا ہے کہ طاقتور قوتیں گوادر شہر کے ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو استرے کی تار میں بُننا چاہتے ہیں تاکہ انہیں مسخر کیا جاسکے لیکن عوام کی قیمت پر ایسی سرمایہ کاری کامیاب نہیں ہوگی۔ گوادر میں کیا ہو رہا ہے اس کے بارے میں گہری بصیرت حاصل کرنے کے لیے کل کوئٹہ پریس کلب میں ہماری کانفرنس میں شامل ہوں۔

واضح رہے اس سے قبل گوادر باڑ لگانے کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے سمیت سماجی رابطوں کی سائٹ پر آگاہی مہم چلائی جاچکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here