نصیر آباد ،مستونگ وخضدار میں مختلف حادثات وواقعات سے 3 افراد ہلاک

0
101

بلوچستان کے علاقے نصیر آباد ،مستونگ اورخضدار میں مختلف حادثات وواقعات سے 3 افراد ہلاک جبکہ خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

نصیراباد میں دو مختلف واقعات میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود گوٹھ ملوک آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے گل محمد نامی ایک شخص کوہلاک کر دیا جبکہ اس کی بیٹی مسماۃ س کو شدید زخمی کردیا۔

ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

جبکہ دوسرے واقعہ کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ چھتر کی حدود میں عبدالحکیم کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔

ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

زخمی کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

دسری جانب مستونگ کے علاقے کلی فیض آباد میں ایک گھرکے کچن میں آگ لگنے سے کچن میں موجود ایک بچہ جھلس کر ہلاک جبکہ بچوں سمیت7 خواتین جھلس کر شدید زخمی ہو گئیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں انہیں فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق جلنے والوں کی حالت تشویشناک ہیںجبکہ گھر میں شادی کی تقریب ہورہی تھی اور خواتین کچن میں موجود تھی کہ اسی دوران ایک گیلن میں موجود پٹرول کو پانی سمجھ زمین پر چھڑکنے کیلئے پھینک دیا جس سے آگ لگ گئی اور کچن میں موجود خواتین اور بچے جھلس گئے۔

واقعے کے بعد پولیس حکام موقعے پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کردی۔

دریں اثنا خضدار کی تحصیل زہری کلی راہدانی میں دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت صالح محمد بدوزئی کے نام سے ہوگئی۔

لاش کو ملبے سے نکال کر اسپتال پہنچایا گیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here