کشمیر میڈیا سروس نے دعویٰ کیا ہے بھارتی کشمیرمیں نافذ ڈومیسائل کے نئے قانون کے تحت حکومت نے 3 لاکھ غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل جاری کردیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے اقوام متحدہ میں کشمیر کی متنازع حیثیت تسلیم کیے جانے کے باوجود عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور 3 لاکھ غیر مقامی افراد کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل جاری کردیے ہیں جن میں ایک بھی مسلمان شامل نہیں۔
کے ایم ایس کے مطابق وادی سے متعلق جاری ہونے والی نئی رپورٹس میں یہ بھی انکشاف سامنے آیا ہے کہ جیسے ہی بھارت نے خطے میں ڈومیسائل کا قانون نافذ کیا ہے اس کے بعد سے وادی میں موجود 8 لاکھ سے زائد فوجیوں اور 6 لاکھ سے زائد مزدوروں کو بھی آنے والے دنوں میں ڈومیسائل جاری کیے جاسکتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کو اس بات کا شدت سے خدشہ ہے کہ بھارت وادی کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر کام کررہا ہے اور وادی کو ایک اور فلسطین ہے۔