بلوچستان کے علاقے مشکے اور چاغی میں دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔
ضلع آوارن کے علاقے مشکے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدالغنی کے نام سے ہوگئی ۔
پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعدلاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔
دوسری جانب چاغی میں بھائی نے غیرت کے نام پر اپنے بہن کو قتل کر دیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل میں گزشتہ روز غیرت کے نام پر ایک لڑکی مسماۃ ( ش ر) کو قتل کر دیا گیا۔
مقتولہ لڑکی کے بھائی سید محمد ولد باچا خان جو مبینہ طور پر قتل میں ملوث ہیں اسے گرفتار کرکے چاغی تھانے میں بند کردیاگیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔
لیویز فورس کے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کے مطابق بہت جلد تحقیقات اور تفتیش مکمل کرکے اصل حقائق کو سامنے لائے جائیں گے۔