اسرائیل کا ایران کے اندر خفیہ آپریشن میں کرائے کے قاتل کے اغوا کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی موساد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے قبرص میں اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے کے مبینہ منصوبہ ساز کو پکڑنے کے لیے ایران میں خفیہ کارروائی کی ہے۔

موساد، جس کے اہلکار عموماً میڈیا میں بیانات دینے سے گریز کرتے ہیں، کا کہنا ہے کہ اس شخص نے ایرانی پاسداران انقلاب سے ملنے والے احکامات کے بارے میں اپنے اعترافی بیان میں تفصیلات بتائی ہیں۔

موساد کے مطابق اس نے قبرص میں حکام کو مطلع کر دیا ہے جہاں ان کے مطابق اس سیل کو ختم کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور ایران ایک دوسرے کے دیرینہ دشمن سمجھے جاتے ہیں۔ اور حالیہ کارروائی ان دونوں کے درمیان جاری پراکسی وار کی تازہ ترین کڑی ہے۔

اسرائیل کے قبرص پر سازش کےالزامات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اس حوالے سے تہران یا نکوسیا کی جانب سے کوئی ردعمل بھی تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment