پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ و ہلاکت کے حقا ئق سامنے آگئے

0
251

پاکستان کے زیر قبضہ کشمیرمیں فائرنگ سے 2 افراد کی ہلاکت کے حقائق سامنے آ گئے۔

فائرنگ کا واقعہ تیتری نوٹ میں پیش آیا جہاں پاکستانی فوج نے نہتے احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کی جس سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔اور حقائق چھپانے کیلئے فوج نے پاکستانی کنٹرول میڈیا کو گمراہ کرکے بتایا کہ بھارتی فوج کی بھاری نگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جو تمام پاکستانی میڈیا میں شائع ہوئی ۔

سنگر نیوز کو موصو ل ہونے والے حقائق کے مطابق کشمیر میں پاکستانی فوج کی جانب سے عوام کی زمینوں پر جبری قبضہ کے خلاف سراپااحتجاج علاقہ مکینوں کی ہفتہ سے زائد جاری احتجاجی مظاہرے پر24 جون کو پاکستانی فوج نے فائرنگ کی جس سے دوافراد ہلاک اور ایک شدید زخمیہوگیا۔

واقعہ کے بعد حواس باختہ فوج نے اس جارحیت کو حسب معمول ہندوستان کے کھاتے میں ڈال کر خود رائے فرار اختیار کرنے کے ساتھ فوری طور پر اپنے میڈیا میں اسے ہندوستانی فوج کی فائرنگ کا واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ مویشی چرا رہے تھے اور ان پربارڈر کے اس پار فائرنگ کی گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے بعد اپنی ساکھ بچانے کیلئے فوج نے کچھ کشمیری زرخریدوں کے ذریعے الیکٹرونک اورسوشل میڈیا پر شور شروع کردیا۔

واضح رہے کہ تیتری نوٹ پر جہاں فینسی باڈ کے ساتھ عوام کی زمینوں پر پاکستانی فوج قبضہ کر کے ایک کیمپ بنانا چاہتی ہے اور عوام کافی عرصے سے اس پروجیکٹ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

اسی طرح24 جون کو تیتری نوٹ میں عام لوگوں کی زمینوں پر پاکستانی فوج قبضہ کر کے فوجی کیمپ تعمیر کررہی تھی ،عوام اس پہ احتجاج کر رہے تھے جب حالات نے شدت اختیا ر کی تو پاکستانی فوج نے گولی چلا دی جس سے دو کشمیری ہلاک ہو گئے اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

علاقائی لوگوں نے اس واقعہ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور اسکے بعد ہجیرہ میں عوام نے احتجاج کیا اور پاکستانی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

عوام کا غصہ انتہائی سخت تھا،انہوں نے ریاستی دہشت گری کی سخت مخالفت کی اور کہاکہ اگر پاکستانی فوج کو احتساب کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا اور لواحقین کوانصاف نہیں ملا تو کشمیری عوام کے احتجاج کا سلسلہ آگے بڑھے گا اورعوام تمام پاکستانی چوکیوں،چیک پوسٹوں کی قیام کے خلاف احتجاج کرینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here