بلوچستان کے علاقے خاران میں سیندک پروجیکٹ کےلئے سامان لے جانے والے ٹرالروں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ حملہ خاران سٹی میں قصاب خانے کے قریب ہوا ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اب سے کچھ دیر پہلے خاران گواش روڈ پر قصاب خانے کے قریب اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے سیندک پروجیکٹ کے لئے سامان لیجانے والے گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی نہاور رُکنے پر مسلح افراد نے گاڑیوں پر شدید فائرنگ کی۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے سیندک پروجیکٹ کےلئے سامان لے جانے والے ٹرالر کو نقصان پہنچا ہے تاہم اب تک جانی نقصانات کے اطلاعات موصول نہیں ہوئے ہیں۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کیس تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔ماضی قریب میں بلوچستان میں جاری میگاپروجیکٹس پر حملوں کی ذمہ داریاں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔