مشکے میں پاکستانی فوج پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک ہوا، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مشکے میں پاکستانی فوج پر حملہ اور ایک اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہناتھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے مشکے میں فوجی چوکی پر حملہ کیا ہے، جس سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے مشکے کے علاقے تنک میں فوجی چوکی کیلئے پانی جانے والی دو فوجی اہلکاروں کو اسنائپر سے نشانہ بنایا، جس سے ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ اس کے بعد سرمچاروں نے چوکی پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے قابض فوج کو مزید نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment