لورالائی میں بچی کیساتھ زیادتی ،نوشکی میں روڈحادثہ سے نوجوان ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے لورالائی میںایک 11 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاگیا جس پراس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق خان صادق محلہ جامع مسجد اسلامی لورالائی کے پاس 11 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق زیادتی میں ملوث ملزمان کا تعین نہیں ہوسکا۔

بچی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

اب تک پولیس نے واقعے پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔

دوسری جانب نوشکی میںآر سی ڈی شاہراہ پر ویگن کی ٹکر سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آر سی ڈی شاہراہ پر ایرانی تیل لیجانے والی ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جہانزیب ولد طاؤس خان مینگل سکنہ کیشنگی ہلاک ہوگیا۔

ویگن ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

مزید کارروائی نوشکی پولیس کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment