شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج پر بم حملہ ، 2 اہلکار ہلاک

0
188
فوٹو: آئی ایس پی آر

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ایک بم دھماکے میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دیسی ساختہ بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 اہلکارہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی گل رؤف اور ضلع کرک کے رہائشی 23 سالہ سپاہی عابد اللہکے ناموں سے ہوگئ۔

افغانستان سے منسلک پاکستان کے بارڈرز ایریاز میں طالبان نے پھر سے کنٹرول سنبھا ل لیا ہے جو پاکستانی فوج کو روزانہ کی بنیاد پر نشانہ بنا رہے ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق علاقے میں مسلح افراد کے خاتمے کے لیے کلیئر نس آپریشن جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here