پاکستان میں اسلام آبادلاہور موٹر وے پرایک ٹریفک حادثے میں 10 افرادہلاک ہوگئے۔
ریسکیو اور پولیس حکام نے کہا ہے اسلام آباد-لاہور موٹر وے پر کلر کہار کے قریب بس حادثے میں کم از کم 10 افرادہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان نے کہا کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کلر کہار کے مقام پر لاہور سے اسلام آباد جانے والی بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
اس میں مزید کہا گیا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔