نوکنڈی: ریکوڈک سائٹ روڈ پر 3 گاڑیوں میں تصادم ، 3 افراد ہلاک، 18 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوکنڈی کے قریب تین گاڑیوں میں خوفناک تصادم سے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

واقعہ گذشتہ شب نوکنڈی میں ریکوڈک سائٹ روڈ پر پیش آیا جہاں تین گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ افراد میں زیادہ تر افغان باشندے شامل ہیں جو ایران جانے کے سفر پر تھے۔

حادثے میںہلاک افراد میں ایک مقامی ڈرائیور جبکہ دو افغان باشندے شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر نوکنڈی سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ شدید زخمیوں میں سے پانچ افراد کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس تھانہ نوکنڈی کے ایس ایچ او غلام دستگیر بڑیچ اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی، جبکہ ہسپتال عملے نے زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کیں۔

Share This Article