بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا تیسری مرکزی کونسل سیشن کا دوسرا دوراختتام پزیر ہوگیا۔ شبیر بلوچ چیئرمین اور اظہر بلوچ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی تیسری مرکزی کونسل سیشن زیر صدارت مرکزی چیئر پرسن ڈاکٹر صبیحہ بلوچ 18,17,16 جون کو بیادِ نمیران صباءدشتیاری اور بنام محمد علی تالپور و صورت خان مری کوئٹہ میں جاری ہے۔
آج 17جون کونسل سیشن کے دوسرے روز کا اجلاس کا اختتام ہوا۔
دیوان کے دو روزہ اجلاس میں مختلف ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے میں الیکشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی کمیٹی کے نئے اراکین کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
نومنتخب کابینہ میں شبیر بلوچ بلامقابلہ چیئرمین اور اظہر بلوچ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔
کل بروز اتوار دن 11 بجے بولان میڈیکل کالج کوئٹہ میں حلف برداری تقریب منعقد کی جائے گی جس میں تمام طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے شرکت کی درخواست ہے۔ جبکہ تفصیلی اسٹیٹمنٹ بعد میں شائع کی جائے گی۔