بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے تفتان میں بنیادی مسائل کے حل اورسیندک پروجیکٹ کیخلاف خواتین نے روڈ بلاک کرکے شدیداحتجاج کیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ تفتان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین علاقے کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے گھروں سے باہر نکل کر احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں۔
خواتین نے تفتان کے لندن روڈ سیندک کراس پر احتجاج کیا اوردھرنادیا۔
خواتین کا کہنا تھا کہ تفتان کو ہمارے نمائندوں اور بالخصوص ہمارے تحصیل میں واقع گولڈ اینڈ کاپر پروجیکٹ نے مکمل نظر انداز کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تفتان کے عوام پانی ، بجلی ، صحت اور سڑکوں سے محروم ہیں۔ اس وقت تفتان تمام مسائل سے جھکڑا ہوا ہے ۔لوگوں کو پانی نہیں ہے بجلی نہیں ہے سکولوں میں اساتذہ نہیں ہے مگر سیندک پروجیکٹ تفتان کے دامن میں ہے اور یہاں کے معدنی وسائل کو لوٹا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہمارے قبائلی معتبرین علاقے کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہیں۔ ہمیں مجبوراً اپنے گھروں سے نکلنا پڑا ہے اور ہم ان کی طرح نہیں ہیں ہمیں ہمارے علاقے کے جو مسائل ہیں ان پر اگر مکمل طور پر حل کرنے کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی ہے توہم ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
خواتین نے سیندک کراس پر دھرنا دیا ہے اور ان کا اپنے مطالبات کے حل تک دھرناجاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے ۔