پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے ایف سی بلوچستان کے ایک اہلکارفائرنگ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں چودھوان میں چھٹی پر گھر آنے والے 23سالہ ایف سی اہلکار کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
بھائی کی رپورٹ پر چودھوان پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق محلہ موسیٰ زئی چودھوان میں رات کے وقت چھٹی پر گھر آنے والے 23سالہ ایف سی (فرنٹیئر کور بلوچستان) کے ملازم عادل شاہ ولد عبدالرحمن شاہ کو کام سے واپس گھر آنے کے دوران نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکےہلاک کردیااور موقع سے فرار ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے ایف سی اہلکار کے بھائی سعید الرحمن شاہ نے تھانہ چودھوان میں اس واقعہ کی دعویداری نامعلوم ملزمان کےخلاف قتل کی دفعہ کے تحت درج کرائی ہے جس میں کہا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے صرف میرا بھائی ایف سی میں سرکاری ملازم تھا۔
دوسری جانب کوئٹہ میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گلا کاٹ کرہلاک کیا گیاہے۔
پو لیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علا قے قمبرانی روڈ پر کے قریب گندے پانی سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جسے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے ۔
پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا ۔
مزید کاروائی جا ری ہے۔