سمندری طوفان بحرہ بلوچ میں پہنچ گیا ، اورماڑہ میں لہریں باہر آگئیں

0
275

بحیرہ عرب کے جنوب مشرق سے اٹھنے والی سمندری طوفان “بائپرجائے” بحرہ بلوچ میں پہنچ گیا۔

اتوار کے روزبلوچستان کے ضلع گوادر کے تحصیل اورماڑہ کے ساحل دیمی زِر میں سمندر بھپر گیا اور لہریں سڑکیں عبور کرکے دکانوں ، فیکٹریوں اور گھروں میں داخل داخل ہو گئیں۔

سمندر میں طغیانی کے سبب لوگوں میں بے چینی اور پریشانی بڑھنے لگا۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات کی عدم دستیابی سے آبادیاں غیرمحفوظ قرار دی جا رہی ہیں۔

ماہیگیروں نے املاک کو نقصان پہنچنے کے اندیشہ کا اظہار کرلیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here