پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں پاکستانی سیکیورٹی فورسزپر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرنے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ دعویٰ کیا 9 اور 10 جون کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں نامعلوم مسلح افراد اور فوجی دستوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بیان میں دعویٰ کیا گیاسیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 3 مسلح افرادہلاک ہو گئے جبکہ چار زخمی ہوئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا۔
دعوی میںکہا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ضلع لکی مروت کے 40سالہ رہائشی صوبیدار اصغر علی، ضلع لکی مروت کے 26سالہ رہائشی سپاہی نسیم خان اور ایبٹ آباد کے 22سالہ رہائشی محمد زمان ہلاک ہوگئے۔
شمالی وزیرستان میں طالبان کی جانب سے پاکستانی فورسز پر حملوں میں تیزی آئی ہے ۔اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں ہے ۔