سمندری طوفا ن بلوچستان کے ساحلوں کی طرف مڑ گیا، الرٹ جاری

0
150

انتہائی شدید سمندری طوفا ن ’بائپر جوائے‘ کا رخ تبدیل ہوکربلوچستان کے ساحلوںکی طرف مڑ گیا ہے۔بلوچستان میںالرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

یہ طوفان پاکستان کے سندھ اور بھارت کے ساحلی علاقوں میں بھی ٹکرائے گا۔

پاکستان کے محکمہ موسیات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق انتہائی شدید سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ کا رخ پاکستان اور بھارت کے ساحلی علاقوں کی طرف ہوگیا ہے جو کہ اس وقت کراچی کے جنوب سے 1120 کلومیٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ طوفان شمال مغرب کے بجائے ا ب شمال مشرق کی جانب بڑھ رہاہے،اگر طوفان کا رخ اسی جانب رہا تو بلوچستان و سندھ کی ساحلی پٹی کیلئے خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ پائیدار سطحی ہوائیں سسٹم سینٹر کے ارد گرد 130-150 کلومیٹر فی گھنٹہ کے کی رفتار سے چل رہی ہیں اور سازگار ماحولیاتی حالات اب بھی نظام کو مزید تیز کرنے کی طرف اشارہ دے رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ اوپری سطح کی اسٹیئرنگ ہواؤں میں تبدیلی کی وجہ سے ’بائپر جوائے‘ کو ٹریک کے حوالے سے عالمی ماڈلز کی رائے میں بے یقینی ہے جہاں کچھ کا کہنا ہے کہ یہ طوفان عمان اور پاکستان کے ساحلی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ اس کا رخ بھارتی ریاست گجرات اور پاکستان کے صوبہ سندھ کے ساحلی علاقوں کی طرف ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ اس بے یقینی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے سسٹم کی طرف سے اگلے 2 روز تک اس کو ٹریک کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طغیانی کے باعث لہریں 25 سے 28فٹ تک بلند ہونے کا امکان ہے، عموما سطح سمندر میں لہریں 4سے 5فٹ بلند ہوتی ہیں۔

واضع رہے کہ بلوچستان کے محکمہ ماہی گیری نے بحرہ بلوچ میں طوفان کے امکانات کے پیش نظر ماہی گیروں کیلئے انتباہ جاری کیا ہے ۔

اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ موسمی اعدادوشمار شمار کی بنیاد پر یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دبائوکے باعث 08 جون 2023ءکو ایک سائیکلون ’بائپر جوائے بن رہا ہے ۔لہذا ماہیگیران کو مطلع وتاکید کی گئی ہے کہ 08 جون 2023ءسے لیکر 14جون 2023ءتک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here