بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے تحصیل کاہان میں گزشتہ شام غیرت کے نام پرایک خاتون کو قتل کردیا گیاہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق نواز مری نامی شخص نے عبدالرزاق مری کی دختر کو کارو کاری کے کیس میں قتل کردیا ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں گزشتہ چند سال پہلے عبدالرزاق مری کو سرکاری ڈیتھ اسکواڈوں نے بڑے بے دردی سے قتل کردیا تھا۔اب گزشتہ روز عبدالرزاق مری کی بیٹی کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیاہے ۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق کے بیٹی کے ساتھ ناجائز ہوا ہے کچھ بااثر لوگوں نے گھر میں گھس کر بغیر کسی تحقیق کے معصوم بچی کو قتل کردیا ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں حکام بالا اور انسانی حقوق کے تنظیموں سے واقعہ کا نوٹس لیکر ملزمان کیخلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔