پاکستانی مقبوضہ کشمیر : عوامی ،فلائی وتفریحی کاموں پرفوج کی پابندیاں

0
161

پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں عوامی فلاح وبہبود اورتفریحی کاموں پرپاکستانی فوج نے پابندیاں عائد کردی ہیں۔

اس سلسلے میں گذشتہ روزکشمیر کے ضلع پونچھ کے صدر مقام راولاکوٹ کے نواحی گاؤں تراڑ میں جاری نجی انٹرٹینمنٹ چینل ہم ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل نیم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔

ڈائریکشن ٹیم کے ایک رکن احسن سرور کے مطابق گزشتہ روز منگل کو پولیس ٹیم نے موقع پر جا کر شوٹنگ روکنے اور سامان اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پولیس نے انہیں بتایا کہ مقامی مولانا نے درخواست دی ہے اس لیے شوٹنگ بند کر کے سامان اٹھایا جائے۔

انہوںنے کہاکہ شوٹنگ کے لئے انتظامیہ سے باضابطہ اجازت نامہ لیا گیا ہے۔ یہ شوٹنگ سرکاری اراضی پر جاری ہے۔ یہ جگہ میڈیکل کالج کی تعمیر کےلئے الاٹ شدہ ہے۔

پولیس کی جانب سے تاحال درخواست دینے والے مولانا کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔ تاہم مقامی ذرائع کے مطابق یہ درخواست مبینہ طور پر مولانا مسعود الیاس کی جانب سے دی گئی ہے۔ وہ کالعدم تنظیم جیش محمد کے مقامی سربراہ ہیں۔ تاہم جب تک پولیس کی جانب سے تصدیق نہیں کی جاتی یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

مقامی لوگوں کے مطابق چند روز قبل راولاکوٹ کے ہی ایک نواحی گاؤں دریک نمب میں لکی ایرانی سرکس کے نام سے ایک میلہ لگانے کی انتظامیہ نے اجازت دی تھی۔ تاہم کالعدم تنظیموں کے اراکین کی جانب سے اشتعال انگیزی کے بعد مقامی کمیونٹی کے بھی کچھ افراد نے میلے کے انعقاد میں رکاوٹ ڈال دی تھی۔ وہ میلہ بھی منعقد نہیں ہوسکا ہے۔

بعض علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ کالعدم تنظیموں کے پیچھے پاکستانی فوج ہے جو عوامی فلاحی بہبوداور تفریحی کے کاموںکو روک کر سرکاری و غیر سرکاری اراضیات پر قبضہ جمایا جارہا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here