پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات مینگورہ میں نامعلوممسلح افراد نے پولیس پر حملہ کردیا ۔
حملے کے نتیجے میں کانسٹیبل اشرف علی اور کانسٹیبل عمرا خان ہلاک ہو گئے جبکہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ نے بھی دم توڑ دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پولیس نے بتایا کہ سوات مینگورہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
محکمہ پولیس کے پبلک ریلشنز افسر کے مطابق مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار موقع پر ہیہلاک ہوگئے جبکہ ایک بینک کا سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔
ڈی پی او سوات نے بتایا کہ بعد ازاں، سیکیورٹی گارڈ نے زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔