مند ومشکے میں پاکستانی فوج پر حملوں میں10 اہلکار ہلاک کئے، بی ایل ایف

0
215

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مند اور مشکے میں پاکستانی فورسز پر دوحملوں میں 10 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے مشکے اور مند میں پاکستانی فوج پر حملہ کرکے10 اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے دو جون کو رات نو بجے مشکے میں فرنٹئیر کور (ایف سی) کی ہیڈ کوارٹر اور مین کیمپ پر راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ مشکے نلی میں واقع کیمپ پر سرمچاروں نے دو اطراف سے حملہ کرنے کے بعد مین گیٹ میں گھس کر راکٹ کے کئی گولے فائر کئے۔ گیٹ کے سامنے کھڑے پانچ اہلکار راکٹ حملے میں پہلے ہی ہلاک ہو چکے تھے۔ شدید حملے میں نو اہلکار ہلاک، متعدد زخمی اور دو گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔ ہلاک اہلکاروں میں وزیر نامی ایک مقامی ایجنٹ بھی شامل ہے جو ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سرغنہ سرور کا بھتیجا ہے۔

ترجما ن کا کہنا تھا کہ دو جون ہی کو کیچ کے علاقے مند میں چکاپ کے مقام پر قائم فوجی چوکی پر سرمچاروں نے اسنائپر سے حملہ کیا، جس سے ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here