بھارت : سرینگر میں جی 20 اجلاس ہمالیائی خطے کی سیاحت کیلئے کامیاب قرار

0
96
فوٹو : اے ایف پی

انڈیا نے رواں ہفتے اپنے زیرِ انتظام کشمیر کے صدر مقام سرینگر میں دنیا کی 20 عالمی معیشتوں کے اتحاد ‘جی20’ کے سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کیا جو حکومتی عہدیداروں کے مطابق کامیاب رہا اور وہ اسے ہمالیائی خطے کی سیاحت کے لیے اچھا قرار دے رہے ہیں۔

انڈیا نے گزشتہ برس دسمبر میں جی 20 کی صدارت سنبھالی تھی اور وہ رواں سال 30 نومبر تک اس پر فائز رہے گا۔ اپنی میزبانی کے دوران بھارت ملک بھر کے 55 مقامات پر 215 تقریبات منعقد کر رہا ہے جب کہ جی 20 کا سربراہی اجلاس 9 اور 10 ستمبر کو دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔

سرینگر میں 22 سے 24 مئی تک ہونےوالا یہ اجلاس ورکنگ گروپ کا بھارت میں رواں برس ہونے والا تیسرا اجلاس تھا۔ اس سے قبل ریاستِ گجرات کے علاقے رن آف کچھ اورمغربی بنگال کے سیاحتی مقام سلی گڑی میں اجلاس منعقد ہوئے تھے۔

لیکن سرینگر میں ہونے والے اجلاس کو بھارتی حکومت اور مقامی منتظمین نے بہت اہمیت دی اور اس کی کافی تشہیر کی جب کہ یہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here