شمالی وزیرستان: پاکستانی فورسز پر حملہ، 3اہلکار سمیت 4 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے افغانستان سے متصل علاقے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر ایک خودکش حملے میں 3سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افرادہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق خودکش حملہ آور کا ارادہ ایک عوامی اجتماع کو نشانہ بنانا تھا لیکن سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی نے ایک بڑی تباہی کو روک دیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق پاکستانی فوج کے جوانوں نے فوری طور پر خودکش حملہ آور کی گاڑی کو شک کی بنیاد پر روک لیا اور متعدد معصوم جانوں کو بچانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

خودکش حملے میں چارسدہ سے تعلق رکھنے والے عمر 33 سالہ نائیک سید اللہ شاہ ، ضلع ہری پور سے تعلق رکھنے والے عمر 31 سالہ سپاہی جواد خان، ضلع شمالی وزیرستان کے رہائشی اور خیبرپختونخوا پولیس ڈیپارٹمنٹ سے منسلک کانسٹیبل حکیم جان اور ایک معصوم شہری ہلاک ہوئے۔

Share This Article
Leave a Comment