پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں گیس فیلڈ پر نامعلوم افراد کے حملے میں چھ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔
سیکوڑےی حکام دعویٰ کیا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں کا دو سے ڈھائی گھنٹوں تک مقابلہ کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ’یہ واقعہ نیم شب کے وقت مول کمپنی کی گیس فیلڈ نمبر 8 اور نمبر 10 کے قریب پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور اسلحہ سے لیس تھے اور انھوں نے وہاں تعینات اہلکاروں پر حملہ کیا ہے۔ جس میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4 اہلکار اور پرائیویٹ کمپنی کے2 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
اس علاقے میں مول پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ ان گیس فیلڈ میں کام کر رہی ہے۔
ہنگو کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس عرفان خان کے مطابق ’حملہ نیم شب کو کیا گیا ہے اور گیس کے یہ کنویں پہاڑی علاقے میں واقع ہیں۔ حملہ آوروں کے تعداد لگ بھگ 20 کے قریب تھی۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔