بحرالکاہل میں چین کی پیش قدمی: امریکاو پاپوا نیو گنی مابین سیکیورٹی معاہدہ

0
103
فوٹو:اے ایف پی

بحرالکاہل میں چین کی پیش قدمی کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکااور پاپوا نیو گنی کے مابین ایک سیکیورٹی معاہدہ ہوگیا ہے ۔

پاپوا نیو گنی نے امریکا کے ساتھ ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت امریکی افواج کو اس کے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں تک رسائی دی گئی ہے جب کہ واشنگٹن بحرالکاہل خطے میں چین کی بڑھتی پیش قدمی کا مقابلہ کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق بحرالکاہل میں چین کی پیش قدمی سے متعلق واشنگٹن کے خدشات بڑھ رہے ہیں جہاں چین اسٹریٹجک حمایت کے بدلے میں سفارتی اور مالی مراعات کے ذریعے خطے کے ممالک کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

وزیر دفاع ون باکری ڈاکی نے دارالحکومت پورٹ مورسبی میں ساؤتھ پیسیفک آئی لینڈ کی 14 ریاستوں کے رہنماؤں کے ساتھ یو ایس میٹنگ کے آغاز سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔

وزیر اعظم نے دستخط کی تقریب میں کہا کہ دفاعی تعاون معاہدہ ہو گیا ہے، بحرالکاہل جزیرہ امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جا رہا ہے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے جہازوں پر سوار ہو سکیں گے، تکنیکی مہارت کا اشتراک کر سکیں گے اور سمندروں کی نگرانی کے لیے بہتر گشت کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مستقبل کی تشکیل کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، ہم اپنی شراکت کو اگلے درجے تک لے جانے کے منتظر ہیں۔

جنوبی بحرالکاہل میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں امریکی وزیر خارجہ بیجنگ کی بڑھتی معاشی، سیاسی اور فوجی موجودگی کا مقابلہ کرنے کے لیے بڑی طاقتوں کی نمائندگی کرنے میں تنہا نہیں تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here