خاران میں سی ٹی ڈی دفتر پر بم حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں سی ٹی ڈی دفتر پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے سی ٹی ڈی دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عشاکے وقت خاران شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے گرلز کالج روڈ ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے قریب واقع سی ٹی ڈی کے آفس پر ہینڈ گرینڈ بم سے حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے سے دفتر کے شیشے ٹوٹے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکے کے بعد خاران پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔

Share This Article
Leave a Comment