معیشتوں کے اتحاد جی ٹوئنٹی اجلاس کا آغازآج انڈین کشمیر میں ہوگا

0
173
فوٹو : اے ایف پی

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں آج سے تین روزہ عالمی معیشتوں کے اتحاد جی ٹوئنٹی کے سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کا اجلاس شروع ہو رہا ہے۔

چین نے اس اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ ممکنہ طور پر ترکیہ، سعودی عرب اور مصر بھی اس میں شریک نہیں ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مسلمان اکثریت والےتینوں ملکوں نے اس اجلاس میں شرکت کے لیے اپنےوفود کی رجسٹریشن نہیں کرائی۔

جی ٹوئنٹی تنظیم کے ارکان میں بھارت، امریکہ، برطانیہ، چین، روس، سعودی عرب، آسٹریلیا، کینیڈا، جرمنی، فرانس، اٹلی، جاپان، ارجنٹائن، برازیل، انڈونیشیا، میکسیکو، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا اور ترکیہ سمیت یورپی یونین شامل ہے۔

جی ٹوئنٹی ممالک کے سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ اجلاس بھارت کی صدارت میں نئے دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر میںہو رہا ہے جس کے لیے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

بھارت نے یکم دسمبر 2022 کو جی ٹوئنٹی کی صدارت سنبھالی تھی اور اس سال پہلی بار جی ٹوئنٹی کے سربراہی اجلاس کی میزبانی انجام دے رہا ہے۔ بھارت اس منصب پر 30 نومبر 2023 تک فائز رہے گا۔

گروپ کا اجلاس کشمیر میں سرینگر کی مشہور ڈل جھیل کے کنارے واقع ایک کانفرنس ہال میں ہو رہا ہے۔مندوبین نئی دہلی سے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے سرینگر پہنچیں گے۔

اجلاس کے شرکا کو ڈل جھیل کی سیر کرائی جائے گی اور پھر سرینگر کے مضافات میں واقع داچھی گام نیشنل پارک کا دورہ کرایا جائے گا۔

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ سرینگر میں جی ٹوئنٹی کے سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کےاس اجلاس سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا جب کہ مقامی دست کاریوں کی جی ٹوئنٹی ممالک کے لئے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here