ٹانک: جھڑپ میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دعویٰ کیا ہے کہ صو بہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میںایک آپریشن کے دوران فوج کے2 اہلکارہلا ک ہوگئے جبکہ 3 شدت پسند بھی مارے گئے۔

فوجی ترجمان کے مطابق مذکورہ شدت پسند سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد شدت پسندانہ کارروائیوں میں ملوث رہے۔

سیکورٹی فورسز کے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت پنجاب کے ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ نائیک محمد عتیق اور اٹک سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ نائیک رجب علی کے ناموں سے ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’علاقے میں موجود شدت پسندوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن کیا جا رہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment