مستونگ میں پولیو ٹیم پر حملہ ، ایک پولیس اہلکار ہلاک
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ٹیم کے حفاظت پر معمورایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ پولیوورکرز محفوظ رہے ۔
ہلاک اہلکار کی شناخت شہزاد احمد ولد عبدالقدوس کے نام سے ہوگئی۔
واقعہ مستونگ کے کلی کاریز سور میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک اہلکار کونواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ بلوچستان میں پولیو ٹیم پر حملے ہوئے ہیں جس سے پولیو ورکر سمیت سیکورٹی کیلئے معموراہلکار بھی نشانہ بن کر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔