تربت : ایف سی نے 6 لاشیں لیویز فورس کے حوالے کردیں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں فرنٹیئر کور(ایف سی )نے 6 لاشیں لیویز فورس کے حوالے کردی ہیں۔

لیویز فورس کے مطابق ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے ہیڈکوارٹر سے 6 لاشیں لیویز کے حوالے کردی گئی ہیں جن میں سے لیویز نے 4 کو ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا ہے جبکہ 2 لاشیں ہسپتال لائی جارہی ہیں۔

لیویز کے مطابق لاشوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ کہ گزشتہ روز پاکستانی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں ضلع کیچ کے علاقہ ہوشاپ میں 5مسلح افراد کے ایک جھڑپ میں ہلاک ہونے کادعویٰ کیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment