بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں مسلح افراد نے خزنگی اور کروڈوک کے مقامات پر لیویز فورس کی دو چیک پوسٹوں پر حملہ کر کے انہیں اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے اہلکاروں کو پسپا کر کے اسلحہ اور دیگر سامان پر قبضہ کر لیا۔
اسی روز ضلع نوشکی کے زرین جنگل کے علاقے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا ہے، تاہم سرکاری سطح پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
اب تک دونوں واقعات کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔