بلوچستان کے علاقے نوشکی کے کیشنگی بلغانی کے پہاڑی سلسلہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کلی اناری کیشنگی کا رہائشی چرواہا نظام الدین ولد لعل بخش بلغانی ہلاک ہوگیاجبکہ کوئٹہ سے ایک نعش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول چرواہا کے خاندان کے افراد نے پولیس کو بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے دوران نماز نظام الدین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے ۔
جبکہ دوسری جانب نعش کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی میں منتقل کردی گیا۔
پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ پولیس نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لے لی۔
پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سے پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی جو نشے کا عادی بتایا جاتا ہے ۔
پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعدشناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی۔