پاسداران انقلاب کا جیش العدل کے سیل کو ختم اور متعدد جنگجوئوں کی ہلاکت کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) سے منسلک خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی سکیورٹی فورسز نے جیش العدل کے ایک آپریشنل سیل کو راسک بارڈر ریجن میں کارروائی کے دوران ناکام بنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ گروہ پاکستان کی سرحد سے ایران میں داخل ہوا تھا۔

ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن کے دوران متعدد جنگجو ہلاک ہوئے جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

حکام نے دو ہلاک شدہ افراد کی تصاویر اور ضبط شدہ اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کیا ہے۔

یہ واقعہ ایران اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جیش العدل کی سرگرمیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جسے ایران اپنی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article