بولان میں دھماکا وفائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،کوئٹہ میں کوہ پیماکی موت

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بولان میں ریلوے ٹریک کو دھمکا خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا ۔ جبکہ کچھی م یں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔دوسری جانب کوئٹہ میں ایک کوہ پیما پہاڑی چوٹی سر کرنے کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بولان کے علاقے مشکاف کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں ریلوے کا ایک ملازم زخمی ہوا ہے جسے سبی منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاتاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہ ہو سکی ۔

زخمی ہونے والے ریلوے ملازم کی شناخت غلام فرید ولد عبد اللہ عمر 28 سال ہوئی ہے ۔

دوسری جانب بولان میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق بولان کچھی کے کھٹن کے علاقے ھانبھی ریسانی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نصراللہ ولد فاضل قوم عمر 25سال ہلاک ہوگیا۔

لاش کو سول اسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید کارروائی لیویز فورس کچھی کررہی ہے۔

علاوہ ازیں کوئٹہ پشتون آباد کی پہاڑی چوٹی سر کرنے کے دوران ایک مقامی کوہ پیما ہ ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پہاڑی پر چڑھنے کے دوران آکسیجن ختم ہونے کے باعث کوہ پیما ہ ہلاک ہوا۔

پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیموں نے لاش نکال کر سول اسپتال منتقل کردیا۔

Share This Article
Leave a Comment