بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کوجاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں مشکے میں پاکستانی فوج پر حملہ و 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نےگذشتہ روز گیارہ مئی کو شام چھ بجے مشکے کے علاقے میانی قلات میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر حملہ کیا۔
یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب قابض فوج کے پانچ اہلکار اپنی چوکی سے نکل کر پیدل جا رہے تھے۔ اس میں دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک یہ حملے جاری رہیں گے۔