چین نے سی پیک کی حفاظت کیلئے 2 بحری جنگی جہازیں پاکستان کے حوالے کردیئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

چین نے دو بحری فریگیٹ جہاز تیار کر کے پاکستان کی نیوی کے حوالے کر دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے 2018 میں چین سے چار بحری جنگی جہاز فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

چین کے سرکاری حمایت یافتہ چینی زبان کے اخبار گلوبل ٹائمز نے بدھ کے روز اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ اے 054 فریگیٹس قسم کے جہاز ہیں جنہیں پاکستان چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے سمندروں کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

چین نے گزشتہ سال مارچ میں پاکستان کو چھ جے ٹین لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ فراہم کی تھی۔ اس کے علاوہ آٹھ ہینگور کلاس آبدوزیں جن کا پاکستان نے چین کو آرڈر دیا تھا، توقع ہے کہ 2028 سے پہلے فراہم کر دی جائیں گی۔

اس ہفتے کے شروع میں چین کے وزیر دفاع نے پاکستان کی بحریہ کے سربراہ سے کہا تھا کہ ان کی افواج بشمول ان کی بحریہ کو علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے "تعاون کے نئے شعبوں میں توسیع” کرنی چاہیے۔

Share This Article
Leave a Comment