ایران کے خلاف جنگ سے یورپی شہریوں پر 100 ارب یورو کا بوجھ پڑنے کا انکشاف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ اب تک یورپی شہریوں کو 100 ارب یورو سے زیادہ کا نقصان پہنچا چکی ہے اور اس کے معاشی اثرات عام لوگوں پر بھاری پڑ رہے ہیں۔

ایکس پر ایک ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہا کہ ’جنگ کی مخالفت کرنے والے یورپی رہنما درست تھے اور انھوں نے جنگ کو ’نہ‘ کہہ کر صحیح فیصلہ کیا تھا۔‘

ان کے بقول، انھیں معلوم تھا کہ بالآخر اس جنگ کی قیمت عام لوگوں کو چکانا پڑے گی۔

سانچیز نے جمعے کو برسلز میں یورپی کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ’جنگ کی مخالفت کرنے والوں کا مؤقف درست ثابت ہوا ہے۔‘ ان کے مطابق اس کی تصدیق نہ صرف بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے احترام کے تناظر میں ہوئی ہے بلکہ جنگ کے ان معاشی اور سماجی اثرات سے بھی ہوتی ہے جن کا شہری ایک بار پھر سامنا کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’سپین کی پارلیمان نے 12 ارب یورو سے زیادہ کے امدادی پیکج کی منظوری دی ہے، جس کا مقصد متاثرہ شعبوں اور اپنی ذاتی گاڑیاں استعمال کرنے والے شہریوں کی مدد کرنا ہے۔‘

ہسپانوی وزیراعظم نے زور دیا کہ اب سب سے اہم بات اس تباہی کو جلد از جلد ختم کرنا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article